نارتھ سرکل میں دو فیکٹریوں کی بجلی چوری پکڑی گئی‘ترجمان لیسکو
لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے زیرانتظام نارتھ سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس دوران دو پلاسٹک فیکٹریوں کی بجلی چوری پکڑ ی گئی۔ لیسکو ترجمان کے مطابق بجلی چوری کے خلاف نارتھ سرکل اور ایم این ٹی کی مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ نارتھ سرکل کی سب ڈویثرن جیا موسی میں ایس ای عطرت حسین اور ایکسئین ایم اینڈ ٹی چوہدری نثار سرورنے سرکل ٹیم کے ہمراہ بجلی چوری کی خلاف کریک ڈاون کیا جہاں دو پلاسٹک فیکٹریوں میں11کے وی لائن سے ڈائریکٹ تارکے ذریعے بجلی چوری کرکے لیسکو کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا تھا۔جبکہ ایک مذکورہ فیکٹری میں کنکشن کے بناء ہی ڈائریکٹ بجلی چوری کی جارہی تھی۔ متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے مہم جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کو ڈٹیکشن بلز چارج کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔