عامر خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’’ٹیم خان‘ ‘کا شاندار پریمیئر

عامر خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’’ٹیم خان‘ ‘کا شاندار پریمیئر

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’’ٹیم خان‘ ‘کا شاندار پریمیئر رینڈانس فلم فیسٹول میں ہوا۔دستاویزی فلم ’’ٹیم خان‘‘باکسر عامر کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ان کی محنت لگن اور جستجو کو زبردست طریقے سے فلمایا گیا ہے۔فلم کے پریمیئر میں باکسر عامر نے اپنی فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔باکسر عامر نے دو روز قبل دستاویزی فلم کے پریمیئر کے حوالے سے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیم خان کے لئے انتہائی پر جوش ہیں جو 29 ستمبر کو لندن کے رینڈانس فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ رواں برس دستاویزی فلم نمائش کے لئے بھی پیش کردی جائے گی۔ٹیم خان کو فلم فیسٹیول میں بیسٹ ‘یوکے فیچر’ اور بہترین ‘سینما ٹو گرافی کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -