جھانوی کپور نے کرن جوہر کو معلومات کا خزانہ قرار دے دیا

جھانوی کپور نے کرن جوہر کو معلومات کا خزانہ قرار دے دیا

  

ممبئی(اے پی پی) بالی اداکارہ جھانوی کپور نے فلم ساز کرن جوہر کو معلومات کا خزانہ قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’’دھڑک‘‘ کے بعد اب فلم ’’تخت‘‘ کا حصہ بننا اور نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرن جوہر معلومات کا خزانہ ہیں اور مجھے یہ جان کر حیرانگی ہوئی کہ انہیں مختلف موضوعات پر عبور حاصل ہے۔ فلم ’’تخت‘‘ میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، انیل کپور، کرینہ کپور، وکی کوشل، بھومی پڈنیکر اور جھانوی کپور شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -