’’آرٹسٹ سپورٹ فنڈ ‘‘ 1070فنکاروں کی لسٹ پر دوبارہ غور کیلئے سب کمیٹی قائم

’’آرٹسٹ سپورٹ فنڈ ‘‘ 1070فنکاروں کی لسٹ پر دوبارہ غور کیلئے سب کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت فیاض الحسن چوہان کے افسر تعلقات عامہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اس بارے میں فیاض الحسن چوہان یہ کہتے ہیں کہ فنکاروں کوعزت وقار دینا ہی ہماری ثقافت کی بنیاد ہے،فن اور فنکار کی تکر یم زندہ قوموں کا شیوہ ہوتاہے ہم اپنے آرٹسٹوں کی خدمت کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے،آٹسٹ سپورٹ فنڈ کے حوالے سے قائم کمیٹی میں فنون لطیفہ سے شعبوں سے تعلق رکھنے والی جو شخصیات شامل ہیں ان میں کیپٹن (ر)عطاء محمد خان، اصغر ندیم سید، ڈاکٹرصغری صدف، عرفان کھوسٹ ،حناپرویز ،محمد الیاس چو ہدری ،نزاکت شکیلہ ،شاہدمحمود ندیم،شاہ نواز زیدی ،ناصر ادیب،ایوب خاور،سید نور ،خالد غیاث، منصور آفاق اور شعیب احمدشامل ہیں اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل، کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا بھی معاونت کررہے ہیں۔ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے بارے میں سیکشن آفیسر کلچروقار عظیم جپہ نے بتایاکہ ہم صوبہ بھرسے فنکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کرہے ہیں تاکہ کوئی مستحق فنکارامداد سے رہ نہ جائے اس کے لئے مزید درخواست بھی جلد ہی طلب کی جائیں گی۔ آرٹسٹوں کی امداد کیلئے جلد کارڈ جاری کئے جارہے ہیں جس پر کسی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی، کارڈ کا ڈائزین اپنے حتمی مراحل میں ہے جو مشاروتی اجلاس کی منظوری سے جاری ہوگا۔گزشتہ اجلاس میں فنکاروں کو ملنے والی رقم5ہزار سے بڑھانے پر بھی غور کیا گیا،اجلاس میںیہ بھی بتایا گیا کہ حکومت جلد اپنی کلچر پالیسی کا اعلان کررہی ہے جس میں فلم کیلئے الگ سے فنڈز رکھے جائے گئے۔گزشتہ اجلاس میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے مستحق فنکار سجاد کشور کو5لاکھ جبکہ عبدالغنی کو 2لاکھ روپے دینے کی متفقہ منظوری دی گئی تھی۔اجلاس میں1070 فنکاورں کی لسٹ پر دوبارہ غور کرنے کے لئے ایک سب کمیٹی قائم کی گئی تھی جو اصغر ندیم سید کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ ناصر ادیب ،شاہ نواز زیدی اور شاہد محمود ندیم بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

مزید :

کلچر -