اداکارہ اقدس غفار کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی شرکت

اداکارہ اقدس غفار کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اقدس غفار کی شادی انجام پاگئی ہے جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ بہت سے افراد نے بھی شرکت کی جن میں اداکارہ صبورعلی اور عالیہ علی سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔اقدس غفار اداکارہ سعدیہ غفار کی بہن ہیں جو بہت سے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اور ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی شوبزمیں کام جاری رکھیں گی۔بہت سے افراد نے اقدس غفار کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔

اقدس غفار کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش نصیب ہوں جسے من چاہا جیون ساتھی ملا ہے میری کوشش ہوگی کہ میں زندگی کے ہر قدم پر اس کا ساتھ نبھاؤں تمام دوستوں کا شکریہ جو میری خوشی میں شریک ہوئے۔

مزید :

کلچر -