نامور گلوکارہ عائمہ بیگ بھی شوکت خانم کلب میں شامل
لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کی نامور گلوکارہ عائمہ بیگ بھی شوکت خانم کلب میں شامل ہو گئیں۔ نامور گلوکارہ رواں ماہ شوکت خانم کے چیئریٹی شو میں شرکت کرنے کے لئے کینیڈا روانہ ہوں گئی۔شوکت خانم کینیڈا کے 4 شہر جن میں ٹورنٹو ، وینکوور ، کیلگری اورراجنیامیں چیئریٹی ڈنر کرنے جا رہا ہے جس میں عمائیہ بیگ پرفارم کریں گی۔
یہ ٹوور 10 اکتوبر کو شروع ہو گا جبکہ پہلا ایونٹ 12 اکتوبر کو کیلگری میں دوسرا ایونٹ 13 کو راجنیا میں ‘ تیسرا 14 اکتوبر کو وینکوور جبکہ آخری ڈنر 19 اکتوبر کو ٹورنٹو میں ہوگا۔