اصلاح کی بجائے تنقید کی روایت بن ہو چکی ہے ،لائبہ علی

اصلاح کی بجائے تنقید کی روایت بن ہو چکی ہے ،لائبہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر ) معروف کلاسیکل ڈانسر اداکارہ و ماڈل لائبہ علی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دوسروں کی کامیابی پر حسد کرنا اور اپنی اصلاح کی بجائے تنقید کی روایت بن ہو چکی ہے ،انڈسٹری سے وابستہ شاید ہی ایسا کوئی شخص ہوگا جو اس کی بہتری کے لئے سوچ بچا ر نہ کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ میری اپنی زندگی کا تجربہ ہے کہ بہت سے لوگ دوستوں کی شکل میں آپ کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں لیکن وہ اندر ہی اندر اپنی کامیابیوں پر حسد بھی کر رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نیک نیتی سے اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں او راس کا مجھے پھل بھی ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہوں گی اور مجھے یقین ہے کہ اس سے وابستہ سب لوگ اسی طرح کی سوچ رکھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -