فلم’’محافظ‘‘کے ساؤنڈ ریکارڈنگ کا بھٹی سٹوڈیو میں افتتاحہو گیا

فلم’’محافظ‘‘کے ساؤنڈ ریکارڈنگ کا بھٹی سٹوڈیو میں افتتاحہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)فلم’’محافظ‘‘کی گزشتہ روز مون مارکیٹ میں واقع ساؤنڈ ریکارڈنگ بھٹی سٹوڈیو میں افتتاح ہو گیا جس میں فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔اس فلم کے رائٹر وڈائریکٹر باسو بابر چوہدری ہیں۔جنہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ میری فلم میں مرحوم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ادریس عادل کی فلم’’چیمپئن ‘‘سے بطور ہیرو اپنے کیئرئیر کا آغاز کرنیوالے خوبروہیرو سبطین گوندل ہیرو ہیں۔جن کے مقابل لالی ووڈ کی مایہ ناز ہیروئین سحر ملک ہیں۔اس فلم کا میوزک مکمل کرنے کے بعد اس کی اوپننگ تقریب منعقد کی گئی ہے ہماری فلم انڈسٹری کے نامور میوزک ڈائریکٹر اشفاق علی نے اسکی موسیقی ترتیب دی ہے اور لازوال دھنوں کو ترتیب دیا ہے جن کو سن سن کر لوگ عرصے تک لطف انداز ہوتے رہیں گے اور مزید انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں پنجاب کے کلچر کو نمایاں کیا جائے گا اور یہ فلم روایتی فارمولا سے ہٹ کر ہو گی اور روز دن زمین جیسے موضوعات سے ہٹ کر ایک انوکھے موضوع پر بننے والی یہ فلم لوگوں کو عرصہ دراز تک یاد رہے گی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اس کی شوٹنگ چند دنوں تک شروع کی جا رہی ہے جسے ایک ہی سپیل میں مکمل کر کے نئے سال کے شروع میں نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔اس کے نمایاں اداکارو ں میں سبطین گوندل،سحر ملک،عمران رشدی،خالد سومرو،ہارون،حسین رانا،پارا بٹ،مظہر علی،ذوالفقار علی،صائمہ جان،ساجد علی،جانو بابا،علی جان،وقاص بٹ اور ایک دبنگ ولن کے طور پر باسو چوہدری خود بھی سکرین پر نظر آئیں گے۔

مزید :

کلچر -