جواد نظیر بھی رخصت ہوگئے
معروف صحافی جواد نظیر 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، انہوں نے اپنی صحافتی زندگی میں بہت سے اداروں میں خدمات انجام دیں اور اپنی محنت اور صلاحیتوں سے اس شعبے میں نام کمایا، جب انہوں نے صحافت کے میدان میں قدم رکھا تو اخبارات کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیں، روزنامہ ’’ایکسپریس‘‘ سے اس کی اشاعت کے ساتھ ہی وابستہ ہوگئے تھے، اور بطور ایڈیٹر کئی سال تک خدمات انجام دیتے رہے، تاہم حالات انہیں ایک بار پھر جنگ اور جیو گروپ میں لے گئے، جس سے وہ آخر وقت تک وابستہ رہے، وہ ایک منفرد انداز کے کالم نگار بھی تھے اور داستان کے انداز میں کالم لکھا کرتے تھے، ان کی ذمے داریاں گوناں گوں تھیں، اخبار میں ادارتی ذمے داریوں کے ساتھ ساتھ انتظامی امور بھی انجام دیتے تھے، اس لئے کالم نگاری میں تسلسل نہیں تھا، لیکن جب بھی لکھتے اور جتنا بھی لکھتے تھے خوب لکھتے تھے اور پڑھنے والوں سے داد وصول کرتے تھے، دوستوں کے حلقے میں پسندیدہ شخصیت تھے اور مزاجاً خوش طبع تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
Ba