31ہزار ایکڑسرکاری اراضی و اگزارکرانے کیلئے گرینڈ آپریشن آج سے شروع ہو گا
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہورآج سے تجاوزات کے خاتمہ کا بھر پور آغاز کرے گی۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ایل ڈی اے، ایم سی ایل، والڈ سٹی، پولیس، محکمہ جنگلات، پی ٹی سی ایل، سوئی گیس، ریونیو اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پرآپریشن میں سرکار کی 31687کنال اراضی کو واگزار کروایا جائے گااورمحکمہ جنگلات کی 35ایکڑ اراضی کو واگزار کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی اراضی واگزار کروائی ہوئی جگہ پر 50ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ایل ڈی اے اور والڈ سٹی اتھارٹی کی کروڑوں کی اراضی بھی واگزار کرائی جائے گی ۔دریں اثناء عبدالعلیم خان کا تجاوزات کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں وفاقی محکموں کو آن بورڈ لیا ہوا ہے اور ہدایات جاری کی ہیں کہ اب سے ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جن سے دوبارہ تجاوزات پیدا نہ ہوں۔ اس حوالے سے ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ یہ آپریشن بلا تفریق عمل میں لایا جائے، یتیموں، بیواوں اور معزوروں کا خاص احترام کیا جائے۔دوسری طرف انتظامیہ نے دوہزار سے زائد تجاوزات پر سرخ نشان لگا دیے،آپریشن 18روز میں مکمل کیا جائے گا۔
اور جو غیر قانونی طور پر بجلی پانی، گیس کے کنکشن ہوں وہ فوری اور مستقل طور پر منقطہ کئے جائیں۔