محکمہ خوراک نے گوداموں سے گندم کے اجراء کا آغاز کر دیا

محکمہ خوراک نے گوداموں سے گندم کے اجراء کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ خوراک نے 2018۔19 کے لئے گوداموں سے گندم کے اجراء کا آغاز کر دیا۔سرکاری گوداموں سے گندم کا اجراء یکم اکتوبر 2018 سے شروع ہوا۔گندم کی قیمت 1300 روپے فی چالیس کلو بمعہ باردانہ مقرر کر دی گئی ہے جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی پرچون میں قیمت زیادہ سے زیادہ 760 روپے مقرر کی گئی ہے۔گندم کء اجرا کی نئی پالیسی کا فیصلہ کیبنیٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

۔نئی پالیسی کا مقصد فلور ملز کو گندم کی فراہمی سے مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کا توازن قائم رکھنا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ گندم صرف فعال اور منظور شدہ فلورملز کو جاری کی جائیاور کیبنیٹ فیصلہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیر خوراک نے گندم کے اجراء کے عمل کو میرٹ کے مطابق، شفاف اور آسان رکھنے کی بھی ہدایت کی۔