حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو سز ا دی جائے،اشر ف جلالی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ ،تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 2اکتوبر کو حلف نامہ ختمِ نبوت میں تبدیلی کی گئی تھی افسوس ہے ایک سال مکمل ہوجانے کے باوجود نہ مجرموں کا تعین ہوا اور نہ ہی انہیں سزا دی گئی۔نہ راجہ ظفرالحق رپورٹ مرتب کرنے میں انصاف کے تقاضے پورے کیے گئے اور نہ ہی اسے شائع کرنے میں مسئلہ کی نذاکت کو پیش نظر رکھا گیا ۔
مجموعی طور پر مجرم چھپائے گئے اور انہیں دوبارہ منتخب ہونے کا موقع دیا گیا۔عقیدہ ختم نبوت کے لحاظ سے رانا ثناء اللہ کی ہرزہ سرائی اور زاہد حامد کی خطاکاری کا مسئلہ ابھی تک جوں کا توں باقی ہے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا مطالبہ ہے کہ رانا ثنا ء اور زاہد حامد کو قرآن و سنت اور آئین کی روشنی میں سزا دی جائے۔اور حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے باقی ذمہ داروں کاتعین کر کے انہیں سزا دی جائے ۔تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ 12اکتوبر کو یوم فتح منائے گی