حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو ایک سطح پر منجمد کرے،خورشید احمد

حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو ایک سطح پر منجمد کرے،خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)حکومت ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء آٹا، چینی، دودھ، سبزی، پٹرول اور ٹرانسپورٹ وغیرہ کی قیمتوں کو اس مہنگائی کے دور میں کم کرکے اسے ایک مدت تک منجمد کرے تاکہ ملک کے محنت کش اور غریب عوام مہنگائی کے طوفان سے محفوظ ہو سکیں یہ مطالبات خورشیداحمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن نے وزیراعظم پاکستان اور صوبائی وزیراعلیٰ صاحبان سے کئے۔

پْرزور طور پر اخباری بیان میں کئے۔ اْنہوں نے حکام بالا کی توجہ ملک کے محنت کشوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرائی کہ وفاقی حکومت کے ورکرز ویلفیئر فنڈ آرڈیننس 1971 ؁ کے تحت ایک کھرب 70 ارب روپے ہونے کے باوجود کارکنوں کو رہائش کی بنیادی سہولت اور اْن کے بچوں کی تعلیم کے لئے خرچ نہیں کئے جا رہے۔