ایل ٹی سی شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات مہیا کر رہی ہے،جہانزیب کھچی

ایل ٹی سی شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات مہیا کر رہی ہے،جہانزیب کھچی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی شہر میں ٹھوس منصوبہ بندی اور جامع حکمت عملی کے تحت عوام کو محفوظ، معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ لاہور ٹرانسپورٹ کی جانب سے بزرگ اور معذور افراد کو ایل ٹی سی کے مختلف اربن روٹس پر مفت سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو روٹ پرمٹس اور انفورسمنٹ کے ذریعے ریگولیٹ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے گلبرگ میں واقع لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مریم خاور، چیف آپرٹینگ آفیسر ظفر قریشی، ڈپٹی جنرل منیجر انفورسمنٹ چوہدری شفیق احمد ، ڈپٹی جنرل منیجر ٹیکنکل عبدالقیوم اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ایل ٹی سی کے سنئیر افسران نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کو لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے مختلف منصوبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ میرے اس دورے کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں پائی جانے والی خامیوں کی کس طرح سے اصلاح کی جا سکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -