موجودہ بلدیاتی نظام ختم نہیں ہونے دیں گے ، لیگی چیئرمینوں کی قرار دادیں ضلعی اسمبلی میں جمع

موجودہ بلدیاتی نظام ختم نہیں ہونے دیں گے ، لیگی چیئرمینوں کی قرار دادیں ضلعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(دیبا مرزا سے)ضلعی اسمبلی کا چا ر گھنٹے جا ری رہنے والا اجلاس بغیر کسی ہنگا مہ آ را ئی اور احتجا ج کے ختم ہو گیا ۔البتہ ن لیگ کے چیئر مینو ں کی جانب سے بلدیا تی نظا م کو وقت سے پہلے ختم نہ کرنے کی قراردادیں بھاری اکثریت سے جمع کرائی گئیں ، اگر اختیا رات دینے کی بات ہے تو اسی نظا م کے قوانین میں تبد یلی کر کے اس کا ٹینیور مکمل کیا جا ئے ۔ ذرائع کے مطا بق میئر لا ہور کر نل(ر)مبشر جاوید کی اجلا س سے ایک روز پہلے لاہور کے مضبو ط چیئر مینو ں کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی ۔اجلاس صبح گیا رہ سے لے کر دوپہر تین بجے تک جا ری رہاجس کی صدارت میئر لا ہور نے کی جبکہ اسپیکر سواتی خا ن تھے ۔پی ٹی آئی کی ڈسٹرک ممبر انیلہ محمود نے بھی کہا کہ ن لیگ کے چیئر مین اپنے دور اقتدار میں تو کچھ لے نہیں سکے اب کس منہ سے اس بلدیا تی نظا م کو تبد یل نہیں کر نا چا ہتے ۔ایو زیشن لیڈر عفیف صدیقی نے میئر لاہور کی توجہ گیس کے غیر قا نو نی کا روبا ر کر نے والے کے خلا ف دلوا ئی ، انہو ں نے کہا کہ ہما را ہر ایک اقدا م معرز ایوان کی عزت بڑھا نا ہے ان کی تذلیل کر نا نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر کو ئی بھی غیر قا نو نی کا م کیا گیا تو ہم اس کے خلا ف کھڑے ہو ں گے اس پر ن لیگ کے چیئر مینو ں نے ڈیسک بجا کر ان کو سرا ہا ۔ اجلا س ختم ہو جا نے کے بعد میئر لا ہور کے دفتر کے باہر ن لیگ کے چیئر مینو ں نے پی ٹی آئی کے خلا ف احتجا ج کیا ۔اس مو قع پر ’’پا کستا ن ‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے راشد کرامت بٹ ،میا ں اویس ، اشتیاق سیفی ،شمس بیگ ،را نا احمد سعید و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم کسی طور بھی بلدیا تی نظا م کو وقت سے پہلے ختم نہیں ہو نے دیں گے ۔
انہو ں نے کہا کہ ہم اپو زیشن کو بھی با ت کر نے کا پورا موقع دیتے ہیں ۔