ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بھاری مقدار میں ناقص انڈوں کی برآمدگی کا نوٹس لے لیا

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بھاری مقدار میں ناقص انڈوں کی برآمدگی کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بھاری مقدار میں انڈوں کی برآمدگی کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ کولڈ سٹوروں کو گندے انڈے سٹور میں رکھنے سے سختی سے منع کردیا جبکہ ہیچریوں کو خراب ہو جانے والے تمام انڈوں کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی بھی سخت وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کولڈ سٹورز سے لاکھوں کی تعداد میں گندے انڈے بیکریوں کو فروخت کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہو ئے گندے انڈے سٹور میں رکھنے سے منع کر دیا۔علاوہ ازیں ہیچریوں کو خراب ہو جانے والے تمام انڈوں کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی بھی سخت وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمدعثمان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن کی سہولت کا دورانیہ 8گھنٹے سے بڑھا کر24 گھنٹے کرنے کا حکم دے دیا ۔ہیلپ لائن کو 24 گھنٹے فعال کرنے کا فیصلہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے آئی ٹی ونگ کا دورہ کرنے کے بعد کیا