عوامی تحریک کے رہنماؤں کی طرفسے غلام محی الدین دیوان کی حمایت

عوامی تحریک کے رہنماؤں کی طرفسے غلام محی الدین دیوان کی حمایت

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے این اے 124سے امیدوار غلام محی الدین دیوان کی حلقے میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری،اہل علاقہ اور کارکنوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، شاہ جمال رہائشگاہ دیوان ہاؤس پر منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے وفد نے ضمنی الیکشن میں غلام محی الدین دیوان کی حمایت کا اعلان کیا۔ وفد میں حاجی محمد اسحاق، اشتیاق حنیف مغل،سہیل رضا، شہزاد رسول،حفیظ الرحمان خان موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -