صوفی شوکت علی قادری کی زیر سرپرستی روحانی اجتماع6اکتوبر کو ہو گا

صوفی شوکت علی قادری کی زیر سرپرستی روحانی اجتماع6اکتوبر کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سلسلہ قادریہ کے معروف صوفی بزرگ، صوفی عصر، مجدد دوراں الحاج حضرت صوفی محمد شوکت علی قادری کی زیر سرپرستی سالانہ روحانی اجتماع 6 اکتوبر کو ریلوے گریفین کلب گراؤنڈ مغلپورہ لاہور میں نماز ظہر تا نماز فجر ہوگا۔ اس عظیم روحانی اجتماع میں دنیا کے مختلف ممالک سے نامور قراء و عالم دین اور بزرگان شرکت کریں گے۔ اجتماع سے سید مظفر حسین شاہ قادری، سید صبیح الدین اور حافظ غلام مصطفی خطاب کریں گے جبکہ ممتاز دانشور اور کالم نگار اوریا مقبول جان بطور مہمان خصوصی اجتماع میں شرکت کریں گے، جبکہ بعداز نماز تہجد و نماز فجر الحاج حضرت صوفی محمد شوکت علی قادری خصوصی اجتماعی دعا کروائیں گے۔ اس ایک روزہ سالانہ روحانی اجتماع کی خصوصی بات یہ ہے کہ اس میں شرکت کرنے والوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔