پاکستان انشاء اللہ صبح قیامت تک قائم رہے گا،قاری زوار بہادر

پاکستان انشاء اللہ صبح قیامت تک قائم رہے گا،قاری زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستان انشاء اللہ صبح قیامت تک قائم رہے گااور اس کو توڑنے اور نقصان پہچانے کا خواب دیکھنے والے خود نیست ونابود ہو جائیں گے انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ظلم وستم بے نقاب ہونے پر بوکھلاکر جنگی جنون پیدا کرنا چاہتاہے انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت عالمی امن تباہ و برباد کرنے سے باز رہے پاکستان پربھارتی حملے کی غلطی اس کی آخری غلطی ہو گی اور یہ بھارتی افواج کا قبرستان ثابت ہو گا۔۔


بھارت پاکستان کو حملے کی دھمکی نہ دے پاکستان بھارت کو چند منٹوں میں صفہ ہستی سے مٹاسکتاہے۔ اللہ تعالیٰ نے برصغیر کے مسلمانوں کو یہ وطن 27 رمضان المبارک کو عطاء فرمایا تھا۔انشاء اللہ اس کے دشمن ناکام ہوں گے اور یہ وطن دنیا کے نقشے پر ہمیشہ قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کی باگ ڈور ایسے ہاتھوں میں رہی جو اس کی قدرو منزلت کو نہیں جانتے تھے ہمارے بزرگوں نے اس کے حصول کے لئے اس لئے قربانیاں دیں تھیں بد قسمتی سے حکمرانوں نے اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر اس کو ایسا نوچہ کہ آج یہ جگہ جگہ سے زخم خوردہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز کی عزت و ناموس ،اس کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں کسی قسم کا کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔