این اے 124 ،شاہد خاقان کی الیکشن مہم کے حوالے سے جلسہ
لاہور(پ ر ) این اے 124کے امیدوار قومی اسمبلی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماء صدر مصری شاہ لوہا مارکیٹ چوہدری عامر صدیق کے ڈیرہ پر قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ر کن قومی و صوبائی اسمبلی ممبران ،مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے رہنماؤں ،چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرز مسلم لیگی عہدیدان سمیت ہزاروں کارکنان نے شرکت کی ۔جلسہ سے قائد حزب اختلاف پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف ، سابق صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ،میاں عثمان،باؤ اختر علی،چوہدری علی عدنان سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔