صوبائی وزیر تعلیم کا جونیئر ماڈل سکول کا دورہ ، سہولیات کی کمی پر برہم

صوبائی وزیر تعلیم کا جونیئر ماڈل سکول کا دورہ ، سہولیات کی کمی پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے گزشتہ روز گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔انہوں نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سکول میں خاکروب ، مالی اور دیگر سٹاف کی کمی کے ساتھ ساتھ کلاس رومز میں سہولیات کی کمی پر برہمی کا اظہار کیااور کہا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات فوری طور پر مہیا کی جائیں۔اس موقع پرصوبائی وزیر مراد راس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن میں جو ذمہ داری سے کام نہیں کرئے گا اسے فارغ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد تمام اضلاع کا دورہ کرکے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔قبل ازیں انہوں نے مقامی شاپنگ مال میں منعقدہ دسویں لاہورانٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول2018 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

تے ہوئے کہا کہ مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان میں،بچوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملنا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے بچوں میں معلوماتی فلمیں دیکھنے کا رجحان بڑھے گا اوران میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ صوبائی وزیرمراد راس نے کہا کہ چلڈرن فلم فیسٹیول بچوں کو آرٹ کے اس اہم ترین میڈیم کے ذریعے تعمیری سرگرمیوں اور مثبت رجحانات کی جانب راغب کرنے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔رواں برس انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول میں29ممالک کی 72فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں جو کہ 67ممالک کی جانب سے بنائی گئی 2765فلموں میں سے منتخب کی گئی ہیں۔چلڈرن فلم فیسٹیول میں پاکستان،بنگلہ دیش،ایران،سری لنکا، امریکا،کینیڈا،ناروے،جرمنی اوردیگرملکوں کی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔6اکتوربر تک جاری رہنے والے لاہور انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول تعلیم،ثقافت،برداشت، دہشت گردی اوردنیاکی ثقافت سے آگاہی سمیت مختلف موضوعات پر بچوں کو شارٹ فلمز دکھائی جائیں گی۔ معروف اداکار عثمان پیر زادہ، ڈرامہ رائیٹراصغر ندیم سید اور عدیل ہاشمی سمیت سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد اورمختلف سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔