شاہدرہ کی ٹیچر پر طالبہ کا ہاتھ توڑنے کا الزام غلط ہے،ٹیچرز یونین

شاہدرہ کی ٹیچر پر طالبہ کا ہاتھ توڑنے کا الزام غلط ہے،ٹیچرز یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکز ی جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ گورنمنٹ سکول مغلیہ پارک شاہدرہ میں ٹیچر پر طالبہ " الف" کا بازو توڑنے کا الزام غلط ہے ۔طالبہ کا بازو ڈیڑھ سال قبل ٹوٹا تھا لیکن ٹیچر کی طالبہ کو کندھے سے پکڑ کر سرزنش کو من گھڑت واقعہ سے تشبہیہ دے کر معزز اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ۔ پہلے بھی اسی طرح سکول میں ایک بچی کو چھت سے گرانے کا الزام ٹیچر پر لگایا گیاجو کہ بعد میں جھوٹ ثابت ہوااب جو ایکسرے دکھلائے گئے وہ اپریل 2017 کے ہیں۔

کلا س کی دیگر طالبات بھی اس واقعہ کو جھٹلا رہی ہیں۔لیکن محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار واقعہ کی انکوائری کئے بغیر بے گناہ اساتذہ کو معطل کر دیتے ہیں جس سے جھوٹے واقعات کو تقویت ملتی ہے۔لہذا معطل اساتذہ کو فی الفور بحال کیا جائے۔