جنرل ہسپتال،ایک ماہ کے دوران 73ہزار سے زائد مریضوں کا وزٹ

جنرل ہسپتال،ایک ماہ کے دوران 73ہزار سے زائد مریضوں کا وزٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی میں صرف ماہ ستمبر کے دوران 73487 مریض آئے جنہیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے، سی ٹی سکین ، الٹراساؤنڈ سمیت آپریشن کا سامان بھی مفت فراہم کیا گیا۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد طیب نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 4320 مریضوں کے سی ٹی سکین کئے گئے۔

، 6600 الٹرا ساؤنڈ ، 6563 ایکسرے اور 4769 کو ایمرجنسی کے شعبے میں مفت ای سی جی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی شعبے میں حکومتی پالیسی کے مطابق ہر مریض کو داخلے سے لے کر گھر جانے تک تمام ادویات اور ٹیسٹوں کی مفت سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس سلسلے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -