تکنیکی مسائل حل کرنے کیلئے انجینئرنگ مہارتوں سے فائدہ اٹھانا ہو گا،پروفیسر عباس سعید

تکنیکی مسائل حل کرنے کیلئے انجینئرنگ مہارتوں سے فائدہ اٹھانا ہو گا،پروفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں جدید سیرامک ٹیکنالوجی پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔کنگ فہد یونیورسٹی سعودی عرب کے پروفیسر ڈاکٹر عباس سعیدنے خصوصی لیکچر دیا۔ورکشاپ کا مقصدجدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے اساتذہ اور طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے غیر ملکی پروفیسرز کایو ای ٹی آنا خوش آئند قرارد یا ۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور منفرداور متنوع انجینئرنگ کا دور ہے جس میں تمام اقسام کی انجینئرنگ اور تیکنیکی مہارتوں سے فائدہ اٹھا کر مختلف ایجادات اور مسائل کا حل نکالا جا رہا ہے۔