حضرت بابا شاہ کمال کا 360واں سالانہ عرس آج شروع ہو گا
لاہور(پ ر) حضرت بابا شاہ کمال کا سالانہ 360 واں عرس آج بروز منگل مزار کے گدی نشین الحاج بابا محمد اسحاق کی نگرانی میں شاہ کمال روڈ وحدت روڈ میں شروع ہو گا جو جمعرات تک جاری رہے گا جبکہ گزشتہ اتوار مزار کو غسل دیا گیا،عرس کے تینوں دن زائرین کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے جبکہ لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ورس کے موقع پر ایم پی اے میاں اسلم اقبال ، عارف چوہدری ، احسان احمد ، ملک آصف، چوہدری بشیر ،عبدالرحٰمن نقشبندی ، مفتی اشفاق کی شرکت بھی متوقع ہے