شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ میں تقریر جراتمندانہ تھی

شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ میں تقریر جراتمندانہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر انتہائی جامع اور شاندار پہلوؤں پر تھی ان خیالا ت کا اظہار تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر بٹ نے ایک بیان میں کیا ۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں اردو زبان میں تقریر او ر گستاخانہ خاکوں ،مسئلہ کشمیر ، مسئلہ فلسطین سمیت امت مسلمہ پر ہونے والے تمام مظالم پر آواز اٹھاکر وزیر خارجہ نے دل جیت لئے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔