ہاسٹل میں طالبہ کی ہلاکت کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

ہاسٹل میں طالبہ کی ہلاکت کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے راولپنڈی کالج ہاسٹل میں طالبہ کی ہلاکت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ طالبہ کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کی جائیں ۔

اور اس میں جو بھی ملوث اس کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے قرارداد میں مزید موقف اختیار کیا راولپنڈی میں کالج ہاسٹل میں طالبہ کی ہلاکت تشویش کا باعث ہے۔کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبہ پر نشہ آور اشیاء کے استعمال کا الزام لگانا افسوسناک ہے۔ہاسٹل میں ایک ذہین طالبہ کی ہلاکت دیگر طالبات کیلئے پریشانی کا باعث بن چکا ہے۔جبکہ باقی طالبات کے والدین میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے ۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ذہین طالبہ کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں ۔ہاسٹل انتظامیہ اور ہاسٹل وارڈن سمیت تمام متعلقہ افراد کو شامل تفتیش کیا جائے اور جو بھی اس گھنوؤنے واقعے میں ملوث ہو اس کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -