مودی سرکارکا غیر ریاستی رویہ خطے کے لئے خطرہ بن چکا ہے

مودی سرکارکا غیر ریاستی رویہ خطے کے لئے خطرہ بن چکا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے وزیر اآزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہ ہے کہ مودی سرکاری کارویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے،

بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹرپر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔مودی سرکاری غیر ریاستی رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔اقوام متحدہ کو ان جارحانہ سرگرمیوں کا نوٹس لینا چاہیے بھارت دنیا میں تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کی پلائننگ کررہا ہے ۔دنیا تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کررہی ہے اور بھارت خطے مٰں ہتھیاروں کی دوڑ میں آے نکل رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے پاکستان کی برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان کی بہادر فوج اپنے شہریوں کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔بھارت کی جانب سے مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے ۔اگر بھارت نے اپنارویہ تبدیل نہ کیا تو پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے۔