بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر کی خودسوزی کی کوشش
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رائے ونڈ روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے دلبرداشتہ ہو کر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی ۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ اڈا پلاٹ کے رہائشی 46سالہ محمد ریاض کی بیوی گزشتہ دوسال سے روٹھ کر میکے بیٹھی ہوئی تھی اس کا شوہر کئی بار اس کو منانے کیلئے ان کے گھر گیا مگر تمام کوششیں ناکا م رہیں آج پھر اپنی بیوی کو منانے کیلئے گیا اس کے نہ ماننے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا اس کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے فوری طور پر لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیاہے جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے تا ہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔