رقم خورد برد کیس ،سمجھوتہ ہونے پر ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

رقم خورد برد کیس ،سمجھوتہ ہونے پر ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

  

لاہور(نامہ نگار)حج کے لئے دی گئی رقم مبینہ طور پر ہڑپ کرنے والے ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی، عدالت کو بتایا گیا کہ فریقین میں رقم کی ادائیگی کی شرط پر سمجھوتہ ہو گیا ہے جس پر فاضل جج نے ملزم کی ضمانت منظور کی ہے۔سیشن عدالت میں جج کے لئے دی گئی رقم کھا جانے والے ملزم کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی ،فراڈ میں ملوث ٹریول ایجنٹ ظہور حسین کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھاہے، ملزم ظہور حسین نے شہری محمد رمضان سے اڑھائی لاکھ روپے کا فراڈ کیا ،شہری محمد رمضان نے جج ویزا اور ٹکٹ کے لئے رقم ملزم کو دی تو وہ ہڑپ کر گیا ،دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کہا ملزم رقم کی ادائیگی کر نے کو تیار ہے ،ملزم کی ضمانت منظور کی جائے ،جس پر ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے ملزم کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی ۔

مزید :

علاقائی -