علی رضا عرف گھولی ڈکیت و چور گینگ کے 2ملزم گرفتار

علی رضا عرف گھولی ڈکیت و چور گینگ کے 2ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث علی رضا عرف گھولی ڈکیت و چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کاہنہ سرکل راجہ فخر بشیر کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ ملک طارق محمود اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے علی رضا عرف گھولی ڈکیت و چور گینگ کے سر غنہ علی رضا عرف گھولی اور اس کے ساتھی الیاس کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکل اور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ کاہنہ ،نشتر کالونی،کوٹ لکھپت اور لیاقت آباد کے علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مذکورہ تھانوں میں ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ ملزمان اپنے طریقہ وارادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور موقع ملتے ہیں گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈلٹاؤن عمران سیٹھی نے ڈکیت و چور گینگ کے ملزمان کی۔ گرفتاری پر انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ ملک طارق محمود اوران کی ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -