راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 3 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ ڈویژن آصف امین اعوان نے ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی اشتیاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او شمالی چھاؤنی شیخ عامر سلیم اور چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن سب انسپکٹر شاہد رفیق ، سب انسپکٹر میاں محمد ندیم اور اے ایس آئی غلام حسین سمیت دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ۔ ایس پی کینٹ آصف امین اعوان کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ محمد مراد عرف مرادی اور ساتھی وسیم اختر نعمان احسان شامل ہیں۔ ملزمان سے لوٹی ہوئی 20 ہزار روپے کی رقم، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
۔ ڈی آئی جی آپریشن نے ایس پی آصف امین اعوان کی سفارش پر خطرناک گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی انسپکٹر شیخ عامر سلیم اوران کی ٹیم میں شامل چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن شاہد رفیق، میاں ندیم سب انسپکٹر اور دیگر اہلکاروں کو نقدی انعام اورتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔