فضا بتول گیلانی کی اپنے بیٹے کی گارڈین شپ کی درخواست مسترد

فضا بتول گیلانی کی اپنے بیٹے کی گارڈین شپ کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بیٹی فضا بتول گیلانی کی اپنے بیٹے کی گارڈین شپ کی درخواست مسترد کردی۔فاضل جج نے قراردیا کہ بچہ چھوٹا ہے ،ماں اورپاب ابھی دنوں ہی گارڈین رہیں گے۔ فیملی عدالت کے جج فہیم الحسن نے فضا بتول گیلانی کے 7 سالہ بیٹے اسفریارخاں کی مستقل گارڈین شپ کی درخواست پرفیصلہ سنایاہے۔فضا بتول نے اپنے سابق شوہرخرم خان سے طلاق لے رکھی ہے۔ سابق وزیراعظم کی بیٹی نے درخواست میں موقف اختیارکررکھا تھا کہ سکیورٹی کی وجہ سے بچے کے والد سے ملاقات کروانے میں مشکلات ہیں،وہ اپنے سابق شوہرسے بچے کا خرچہ بھی نہیں لیتی ہیں،عدالت مستقل گارڈین شپ ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا جس پر عدالت نے کہاکہ جب تک بچہ چھوٹا ہے ماں اکیلی گارڈین نہیں ہوسکتی،ابھی دونوں ماں باپ کے پاس گارڈین کے حقوق ہیں،بچہ ماں کے پاس ہے تاہم والد سے شیڈول کے مطابق ملاقات کروائی جائے۔

مزید :

علاقائی -