سی ٹی او کا ٹریفک قوانین کی پابندی کا جائزہ لینے کیلئے مال روڈ کا دورہ

سی ٹی او کا ٹریفک قوانین کی پابندی کا جائزہ لینے کیلئے مال روڈ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے مال روڈ پر لین لائن،سٹاپ لائن اور زیبرکراسنگ کی پابندی کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا،اس موقع پرمال روڈ پر لین لائن آگاہی مہم کا بھی انعقاد کیا گیا، مون پبلک سکول کے سو سے زائد بچوں نے بھی شرکت کی،بچوں نے مال روڈ پر جی پی چوک،ہائیکورٹ چوک اور ریگل چوک میں سگنل بند ہونے پر سٹاپ لائن پر کھڑے ہوکر شہریوں کو لین لائن پابندی کا پیغام دیا۔سی ٹی او نے ہائیکورٹ چوک میں کھڑے ہوکر موٹر سائیکلسٹ کو انتہائی بائیں لین اور سٹاپ لائن کی پابندی بارے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے،ان کا کہناتھا کہ ٹریفک کی خوبصورتی منظم ٹریفک میں ہے۔اپنی لین میں سفر کرنے سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔نجی سکول کے بچے سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ایک ہفتے تک ٹریفک آگاہی دیتے رہیں گے۔
علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس کا شہر بھرمیں خصوصا مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں کو بھاری جرمانے جاری کر نے کا سلسلہ جاری ہے۔ایک ماہ کے دوران68688موٹر سائیکلوں کو شہر بھر میں چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ مال روڈ پر 11309موٹر سائیکلوں کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔اس کے علاوہ مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں سواروں کو بھی چلنے نہیں دیا جارہا۔سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے پر257گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جبکہ سٹی ڈویژن میں دو گاڑیوں کو بند کروایا گیا،سب سے زیادہ کارروائی شاہدرہ سرکل سٹی ڈویژن میں کی گئی۔

مزید :

علاقائی -