ماڈل ٹاؤن کچہری میں ڈسپنسری اور نو تعمیر شدہ انتظارگاہ کا افتتاح
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن کچہری میں ڈسپنسری اور سائلین کے لئے تعمیر کی جانے والی انتظار گاہ کا افتتاح کر دیا ۔سیشن جج کے ہمرا سینئر سول جج ایڈمن شکیب عمران قمر بھی موجو تھے جبکہ اس موقع پر سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان،جوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری اشتیاق ، جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور، جوڈیشل مجسٹریٹ اسد سجاد،جوڈیشل مجسٹریٹ صابر ڈاہر اور جوڈیشل مجسٹریٹ مطیع الرحمن سمیت دیگرججوں نے سیشن جج کو خوش آمدید کہا، سیشن جج نے نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ماڈل ٹاؤن کچہری میاں آصف سے بھی ملاقات کی،سیشن جج لاہور کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے،جو بھی آپ لوگوں کے مسائل ہوں گے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،کچہری کی سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا، نائب صدر میاں آصف کی جانب سے سیشن جج کی آمد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔