بد اخلاقی کیس،جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم بری
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 4سالہ بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو بری کردیا۔عدالت نے ملزم وسیم عرف جارا کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کیاہے،ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے مذکورہ بالا فیصلہ سنایاہے،ملزم کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں2015 ء کومقدمہ درج ہواتھا،ملزم پر چار سالہ بچی ماہ نور کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا،ملزم کے خلاف بچی کے والد ظفر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،تفتیشی کے مطابق ملزم متاثرہ بچی کا محلہ دار تھا،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کے موکل کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ذاتی دشمنی کی بناء پر درج کیا گیا،فاضل جج نے گواہان اور شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔