موٹر سائیکل فراڈ کیس،ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں13اکتوبر تک توسیع

موٹر سائیکل فراڈ کیس،ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں13اکتوبر تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس میں ملوث تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر 13 اکتوبر تک جیل بھجواتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ 13 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ تمام ملزمان بطور سٹاکسٹ کام کر رہے تھے جنکی مدد سے اربوں روپے لوٹے گئے، گرفتار ملزمان میں محمد اقبال، سہیل، بلال شریف، اہتشام انور, حماد ثاقب, محمد علی, نعیم خالد, امتیاز احمد, عبدالمجیدشامل ہیں دیگر ملزمان میں سید جمال فرید, عابد علی, ناصر علی, محمد گلزار, محمد فیصل, محمد حسین, لال خان وغیرہ شامل ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق 11 ارب روپے ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس میں نیب نے کاروائی کرتے ہوئے تقریبا 32 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ تین ملزما ن کو پلی بارگینگ کے ذریعے رہا کر دیا گیا تھا جس میں جہانگیر، عتیق اور فیصل شامل ہیں جبکہ دو ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا کر دیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -