ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں موک ایکسرسائز

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں موک ایکسرسائز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیافرضی مشقوں میں ایمرجنسی کی صورت میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے والے تمام اداروں نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن میں ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر کی ہدایت پر موک ایکسرسائز بحوالہ ہنگامی وکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہر ہ کیا گیااس حوالہ سے بالترتیب تمام متعلقہ اداروں نے اپنے اپنے فرائض سر انجام دیے مشقوں کے دوران فرضی دہشت گرد و خود کش حملہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے مشقیں عمل میں لائی گئیں۔
موک ایکسر سائز میں ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ کے علاوہ ایلیٹ پولیس فورس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو1122، مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ نے حصہ لیااس فرضی آپریشن کے دوران تمام ایجنسیز کے ریسپانس ٹائم کا بھی جائزہ لیا گیامشقوں کی نگرانی ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ شہزاد رفیق اعوان نے کی۔مشقوں کا مقصد تمام متعلقہ اداروں و ایجنسیز کو باہمی طور پرآپسی روابط میں رکھنا، کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنا اور ہمہ وقت تیار رہنا ہے۔

مزید :

علاقائی -