ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے کازیر تعمیر پرونشل پولیس لائنز جیا بگا کا دورہ

ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے کازیر تعمیر پرونشل پولیس لائنز جیا بگا کا دورہ

  

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ، پنجاب ہائی وے پٹرول سہیل اختر نے ایس ایس پی پٹرولنگ محمودالحسن قریشی ،ڈی ایس پی بلڈنگز نویدہ حمید اور ڈی ایس پی لاہور طاہر اقبال وڑائچ کے ہمراہ زیر تعمیر پرونشل پولیس لائنز جیا بگا، لاہور کا دورہ کیا،شجر کاری مہم کے تحت ڈی آئی جی پٹرولنگ نے پی ایچ پی پوسٹ جیا بگا میں پودا لگایا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ، پنجاب ہائی وے پٹرول،سہیل اخترکے دورہ کے موقع پر بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان ایکسیئن بلڈنگزحسیب خا ن، ایس ڈی او مس صبا رانا، سب انجینئر فضل محمود اور کنٹریکٹر مرزا ظہور احمد موجود تھے،ایکسیئن بلڈنگزنے تعمیراتی کام کے متعلق بریفنگ دی۔ جس پر ڈی آئی جی ، پنجاب ہائی وے پٹرول نے ان کے کام کو سراہا اور ہدایت کی کہ بلڈنگ میں ایس پی ،ڈی ایس پی کی رہا ئش گا ہ کے علاوہ بیرکس میں بھی اضافہ کئے جانے کا تحرک کیا جائے۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی ، پنجاب ہائی وے پٹرول نے ڈی ایس پی بلڈنگز نویدہ حمید کو تعمیراتی کاموں کی احسن طریقے سے نگرانی کرنے پر شاباش دی۔ اس موقع پر موجود افسران کو تعریفی اسناد او رپولیس لائن کی نگرانی پر مامور سٹاف اور پٹرولنگ پوسٹ جیا بگا کے ملازمین کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد درجہ دوئم دینے کا اعلان کیا ۔

مزید :

علاقائی -