چوری ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چوری ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے قمر اور اس کی فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،ستو کتلہ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے مجا ہد اور فیملی سے2لاکھ40ہز ار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،فیصل ٹا ؤ ن ڈاکوؤں نے سمیع الحق اور فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، پر انی انا ر کلی ڈاکوؤں نے شا داب اور فیملی سے1لاکھ30ہز از مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شیرا کو ٹ ڈاکوؤں نے وقا ر سے1لاکھ کی نقدی وموبائل فون،ما ڈل ٹا ؤ ن ڈاکوؤں نے انجم اور فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا ڈاکوؤں نے ثا قب اور فیملی سے1لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،غا لب ما ر کیٹ ڈاکوؤں نے ہا رون اور فیملی سے1لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے گئے۔ما ڈل ٹاون، ماڈل ٹاون، ڈیفنس سے کاریں جبکہ مصطفی آباد، گجر پورہ، قلعہ گجر سنگھ، لٹن روڈ، اچھرہ یکی گیٹ ،لا ڑ ی اڈہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

B

مزید :

علاقائی -