خوش اخلاقی موٹر وے پولیس کا طرہ امتیاز ہے،احمد ارسلان

خوش اخلاقی موٹر وے پولیس کا طرہ امتیاز ہے،احمد ارسلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)روڈ یوزرز سے خوش اخلاقی اور شائستگی سے بات کرنا موٹروے پولیس کا طرہ امتیاز اور بنیادی اوصاف ہیں اور ان اوصاف پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ عوام کے ساتھ نرم اور بلا امتیاز پولیسنگ ہی موٹروے پولیس کاطریقہ کار ہے ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون احمد ارسلان ملک نے زونل آفس لاہور میں سیکٹر اور بیٹ کمانڈرز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ایس ایس پی مسرور عالم کولاچی ، ایس ایس پی غلام جعفر ،ایس پی عطا چوہدر ی اور سنٹرل زون کے تمام بیٹ کمانڈرز بھی اس مو قع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ حادثات کی وجوہات بننے والی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر خصوصی توجہ دیں اور اس سلسلہ میں موٹر سائیکل ہیلمٹ ، مقررہ حد رفتار ، لین ڈسپلن ، اوولوڈنگ کی خلاف ورزیوں پر کسی طور پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کم عمر یا لائسنس کے بغیر کسی بھی شخص کو قو می شاہرات پرسفر نہ کرنے دیا جائے ۔موٹروے پولیس کا ہر آفیسر بلاخوف وخطر اور بلا امتیاز قوانین کی پابندی کروائے ۔
انہوں نے سنٹرل زون کی پچھلے تین مہینوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قومی شاہرات پر ہونے والے حادثات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیائع، مستقل معذوری اور مالی نقصانات کا باعث بنتے ہیں۔ڈی آئی جی نے سختی سے تاکید کی کے موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمٹ پہننے کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ہائی ویز پر ہونے والے حادثات میں ان کا بٹرا حصہ ہے۔ اس طرح مزید کہا گیا کہ مقررہ حد رفتار ، لین ڈسپلن اور مقررہ وذن اور سواریوں کی تعداد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بامعنی کارروائی کرتے ہوئے ان کونا صرف بھاری جرمانے کیے جائیں بلکہ بند بھی کیا جائے۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے مزید تاکید کی کے تمام افسران اپنے ماتحتوں کیساتھ بات چیت کو بڑھائیں تاکہ ان کے درمیان خلاء کم از کم ہو اور یہی امر کسی بھی ادارے کی کامیابی کا راز ہے۔ڈی آ ئی جی نے تمام سیکٹر کمانڈرز کو ہدایت کی کے وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انفورسمنٹ کو یقینی بنانے کے لئے اپنے پیٹرولنگ اوقات میں اضافہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر خود ہر افسر کی کارکردگی کی نگرانی کریں گے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کسی بے قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی آئی جی احمد ارسلان نے مزید کہا کہ افسران پیٹرولنگ کو موثر بنائیں اور روڈ یوزرز کو بروقت مدد پہنچائیں کیونکہ یہی اس ادارے کا طرہ امتیاذ ہے۔ بیٹ کمانڈرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مسلسل میٹنگ کریں اور انہیں موٹروے پولیس کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں۔ روڈ کی برقت مرمت اور مناسب روڈ فرنیچرکی تنصیب کے لئے این ایچ اے کے عہدہ داروں سے بھی رابطہ کے لئے تاکید کی گئی۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے تاکید کی کسی بھی تفریق کے بغیر قانون کایکساں نفاذ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -