کوٹ عبدالمالک اور شرقپورخورد میں بجلی چوری عروج پر

کوٹ عبدالمالک اور شرقپورخورد میں بجلی چوری عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی ) کوٹ عبدالمالک اور شرقپور خورد میں بجلی چوری عروج پر تفصیل کے مطابق سماجی فلاحی تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ کوٹ عبدالمالک اور فیض پور کی واپڈا سب ڈویژن میں بجلی چوری ان کے اپنے ملازمین کی پشت پناہی سے ہوتی ہے لوگوں نے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا رکھی ہیں سماجی فلاحی تنظیموں نے کہا ہے کہ واپڈا ملازمین نے بجلی چوروں کیساتھ منتھلی مقرر کر رکھی ہے جب کوئی چھاپہ مار ٹیم آتی ہے تو رشوت خور ملازمین بجلی چوروں کو قبل از وقت اطلاع کر دیتے ہیں اور وہ کنڈیاں اتار لیتے ہیں فلاحی سماجی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوروں کا گھیرا تنگ کرنے اور واپڈا سے رشوت خور کالی بھیڑوں کے خاتمہ کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات کیے جائیں ۔

مزید :

علاقائی -