پنجاب انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ ،8ممالک کی شرکت کی تصدیق

پنجاب انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ ،8ممالک کی شرکت کی تصدیق

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایف ایم سی انٹرنیشنل مینز اور پنجاب انٹرنیشنل مینز اینڈ ویمن سکواش چیمپین شپ کے لئے 8 ممالک کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، دونوں ایونٹس رواں ماہ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے میڈیا کو بتایاکہ ایف ایم سی انٹرنیشنل مینز 20ہزار ڈالر کاایونٹ 8 سے12 اکتوبر تک لاہور میں کھیلاجائے گا جس میں مصر، ملائیشیاء، فرانس، ہانگ کانگ، انگلینڈ، جرمنی، ایران کے کھلاڑیوں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ اسی طرح ایونٹ میں پاکستان کے کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پنجاب انٹرنیشنل مینز اینڈ وومنز سکواش چیمپین شپ 13 سے 17 اکتوبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں کویت، مصر، ملائیشیاء، فرانس، ہانگ کانگ، انگلینڈ، جرمنی، ایران کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے ۔ اسی طرح خواتین کے ایونٹ میں مصر، ایران، فرانس نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ایونٹ میں پاکستان کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ اس ایونٹ میں مردوں کا 20 ہزار جبکہ خواتین کاایونٹ 5ہزار ڈالر پر محیط ہو گا۔ چیمپین شپ میں پاکستان کے مرد اور خواتین کے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ فیڈریشن نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے بھرپور سکیورٹی کے انتظامات کئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -