بھارت اور ونڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 اکتوبر کو شروع ہو گا
راجکوٹ(اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 اکتوبر سے راجکوٹ میں شروع ہو گا۔ ویسٹ انڈین ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی بھارت پہنچ چکی ہے اور اس نے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ ٹور میچ میں بھرپور کھیل پیش کر کے میزبان ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک حیدرآباد میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ21 اکتوبر، دوسرا میچ 24 اکتوبر، تیسرا میچ 27 اکتوبر، چوتھا میچ 29 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا میچ 6 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔