قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹرافی کا پانچواں مرحلہ کل شروع ہوگا

قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹرافی کا پانچواں مرحلہ کل شروع ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ کپ کا پانچواں مرحلہ (کل) بدھ سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچوں میں لاہور وائٹ کا مقابلہ پشاور سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ این بی پی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیموں کا ٹکڑاؤ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا جبکہ کے آر ایل کی ٹیم ایچ بی ایل کے مدمقابل کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگی۔ گروپ بی کے میچوں میں کراچی وائٹ کا مقابلہ راولپنڈی سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ واپڈا کا ٹکراؤ زیڈ ٹی بی ایل سے پنڈی سٹیڈیم میں ہوگا۔ ملتان اور لاہور بلیوکی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی جبکہ ایس ایس جی سی ایل اور پی ٹی وی کی ٹیموں کا آمنا سامنا مرغزار گراؤنڈ میں ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -