کراچی میں گرلز نیٹ بال کپ آج سے شروع ہوگا

کراچی میں گرلز نیٹ بال کپ آج سے شروع ہوگا

  

اسلام آباد(آن لائن) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی گرلز نیٹ بال کپ (آج )منگل سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگا، سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الحق نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر ۔15 (سکول سطح)اور انڈر۔ 17 (کالجز سطح) شامل ہیں،ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور نقد انعامی رقم بھی تقسیم کی جائیگی اور ٹورنامنٹ میں ٹاپ تین ٹیمیں رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جانے والی نیشنل سکول نیٹ بال چیمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کریں گی، یہ چیمپیئن شپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھیلی جائیگی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -