ایبٹ آباد میں گالف مقابلوں کا اختتام،منزہ شاہ فاتح

ایبٹ آباد میں گالف مقابلوں کا اختتام،منزہ شاہ فاتح

  

ایبٹ آباد(آئی این پی)ایف ایف گالف کلب ایبٹ آباد میں تین روزہ گالف مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ منزہ شاہ نے گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد نے گالف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد غنی نے کہا کہ پاکستان گالف فیڈریشن نے ملک بھر کے گالفرز میں مقابلوں کا انعقاد کر کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بہترین مواقع فراہم کئے ہیں، تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر کمانڈنٹ ایف ایف سنٹر ایبٹ آباد،، صدر گلف فیڈریشن خیبر پختونخوا کرنل حسن، سیکرٹری گالف کلب ایبٹ آباد کیپٹن عامر بھی موجود تھے۔ گالف مقابلوں میں ملک بھر سے 120 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -