آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے محمد حفیظ یواے ای طلب

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے محمد حفیظ یواے ای طلب

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بیٹنگ فلاپ ہونے کی خدشات دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کو محمد حفیظ کی یاد آگئی۔سینئر بیٹسمین کو آسٹریلیا کیخلاف 2 میچزکی سیریز کیلئے یواے ای میں طلب کرلیا گیا ہے، آل راؤنڈر پہلی دستیاب فلائٹ سے روانہ ہوجائیں گے۔محمد حفیظ نے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2016 میں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلا تھا، اس کے بعد قومی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ان اورآؤٹ ہوتے رہے، آخری ایک روزہ میچ جنوری 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے تھے، اس کے بعد انہیں رواں سال دورہ زمبابوے کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن 2 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں ناکامی کے بعد پانچوں ون ڈے باہربیٹھ کردیکھے۔ایشیا کپ میں انہیں سلیکشن کے قابل نہیں سمجھا گیا تھا، تاہم یواے ای کی کنڈیشنزمیں بہترکھیلنے کی صلاحیت اوراسپن بولنگ کی اضافی خوبی کی وجہ سے ان کو 18ویں پلیئر کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -