آسٹریلوی کھلاڑی برنارڈ ٹامک نے چینگڈو اوپن مینز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا

آسٹریلوی کھلاڑی برنارڈ ٹامک نے چینگڈو اوپن مینز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا

  

بیجنگ(آئی این پی)آسٹریلوی کھلاڑی برنارڈ ٹامک نے چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔چین میں منعقدہ ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں برنارڈ ٹامک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اٹالین کھلاڑی فابیو فوگنینی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-1، 3-6اور 7-6، (9-7)سے زیر کر کے کیریئر کا چوتھا اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں ایون ڈوڈگ اور میٹ پاوچ پر مشتمل کروشین جوڑی نے امریکن کھلاڑی آسٹن اور ان کے بھارتی جوڑی دار جیون کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2اور 6-4سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -