خیبر پختونخوا فٹ سال ٹیم کے ٹرائلز مکمل

خیبر پختونخوا فٹ سال ٹیم کے ٹرائلز مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خیبر پختونخوا فٹ سال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز مکمل ہوگئے، ٹرائلز میں سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین نے بتایاکہ تربیتی کیمپ کیلئے 35 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا اور کیمپ کا پہلے مرحلہ 5 اکتوبر سے مردان میں جبکہ دوسرا مرحلہ 15 اکتوبر سے اسلام آباد میں ہوگا

، سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی افرآسیاب ((سوات)) ، جبکہ ممبران میں الطاف احمد،حاجی سیف اللہ، اور حضرت عثمان شامل ہیں، منتخب ٹیم لاہور میں کھیلی جانے والی قومی فٹ سال چیمپیئن شپ میں شرکت کریگی۔